رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، مسلح ملزمان 2 کروڑ لے کر فرار

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔ ملزمان شہری سے دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات اسٹاک ایکس چینج کے عقب میں ہوئی۔ 2 ڈکیت موٹرسائیکل پرآئے اور پارکنگ ایریا سے رقم چھینی، متاثرہ شہری نجی بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، سیکیورٹی گارڈ نے بھی ڈاکوؤں کوپکڑنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے گارڈ زخمی ہو گیا۔