اپرکوہستان: برسین میں ڈولی کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

اپرکوہستان کے علاقے برسین میں ڈولی کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق  لاپتہ افرادکا تعلق جالکوٹ کے علاقےکیگاہ سے بتایاجارہاہے۔