راولپنڈی: پاک بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ بارش سےمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث گراؤنڈز مین نے تاحال پچ پر کام شروع نہیں کیا اور راولپنڈی ٹیسٹ کس پچ پر ہوگا؟ یہ فیصلہ بھی اب تک نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔