فیصل آباد: بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں

فیصل آباد میں بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے فیڈمیک میں بارش کے باعث فیکٹری کے اندر بنے ایک کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ چھت گرنے کا واقعہ سیمینٹ کی چھتیں تیار کرنے والی فیکڑی میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیکڑی میں مزدروں کے رہائشی کمرے کی چھت پختہ نہیں تھی، ملبے سے لاشوں اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔