کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے 7 پولنگ اسٹیشز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے حلقہ پی بی 36 کے گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔ ٹربیونل نے ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی معطل کر دیا۔
ضیا لانگو کے خلاف جے یو آئی کے میر سعید لانگو نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔
سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی تھی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی تھی۔