پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 801 پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ کاروباری دن میں انڈیکس اگست میں پہلی بار 79 ہزار ہوا، تاہم اختتام 78 ہزار 801 پر کیا۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 جولائی کے بعد 10 ہزار 500 ارب روپے ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری دن کا آغاز 297 پوائنٹس اضافے سے کیا۔ لیکن کاروبار کا اختتام 8 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 801 پر کیا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ بلند ترین سطح 79 ہزار 173 رہی۔ 

حصص بازار میں 68 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 2 ہزار 512 ارب روپے ہے۔