جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، دنیا بھر میں ڈائیلاگ سے معاملات طے ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاست دان، جوڈیشری نے جو کچھ کیا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، سب ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔