خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا امکان

خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو موصول ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے آج خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان متوقع ہے جبہک احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر سماجی بہبود کا محکمہ دیا جاسکتا ہے، پیر مصور غازی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد ہوسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سہیل آفریدی معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو مقرر کرنے کا امکان ہے، نیک محمد معاون خصوصی برائے ریلیف مقرر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تبدیلی اور نئے ناموں کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان سے منظوری لی گئی ہے۔