اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں، وزارت خزانہ

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔  اس حوالے سےوفاقی وزارت خزانہ نے پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین فارن کرنسی میں پنشن کے خواہاں ہیں تاہم اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ متعدد پنشنرز غیر ملکی کرنسی میں پنشن کیلیے کوشاں ہیں مگر کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتی اور صرف 1959 سے پہلے تعینات ملازمین فارن ایکسچینج میں پنشن لینے کے مجاز ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 2 جنوری 1959 کے بعد بھرتی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔