خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع سے 19 سالوں میں لاپتا افراد کے 54 مقدمات درج :

خیبرپختونخوا کے چار جنوبی اضلاع سے گذشتہ 19 سالوں کے دوران رشتہ داروں نے مختلف پولیس اسٹیشنز پر لاپتا افراد کے 54 مقدمات میں درج کروائے۔

خیبرپختونخوا کے چارجنوبی اضلاع سے لاپتا 54 افراد کی فہرست کے مطابق لاپتہ افراد کا تعلق بنوں، شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے ہے

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت، بنوں اور شمالی و جنوبی وزیرستان سے گزشتہ 19 سالوں میں دو بھائیوں سمیت 54 افراد کے رشتہ داروں نے مختلف پولیس اسٹیشنز میں لاپتا افراد کے مقدمات درج کئے۔

دستاویز کے مطابق لسٹ میں 48 افراد کا تعلق بنوں جبکہ شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے 3-3 لاپتا افراد شامل ہے اور جنوبی وزیرستان سے ایک لاپتا شخص کی رپورٹ درج ہوئی۔

دستاویز کے مطابق رواں سال مختلف تھانوں میں 25 لاپتا افراد کے مقدمات درج ہوئے۔

سرکاری حکام کے مطابق لاپتا افراد کی شناختی کارڈ اور دیگر معلومات اکٹھی کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ریمارکس دیے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ کافی سنگین ہو چکا ہے، پتہ چلتا ہے بندہ یہاں مسنگ ہے لیکن افغانستان بیٹھا ہوا ہے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دیے کہ ہر کسی کو اپنا کردارادا کرنا ہے، سب اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں، مسنگ ایشو کافی الارمنگ ہو چکا ہے، پتہ چلتا ہےبندہ یہاں مسنگ ہے لیکن افغانستان بیٹھا ہوا ہے۔