پشاور: حیات آباد شینواری ہاؤس کے سامنے دھماکہ : جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو معمولی نقصان پہنچا

پشاور کے علاقے حیات آباد شینواری ہاؤس کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فیز ٹو میں عدنان نامی شخص کے گھر پر کسی نے بارودی مواد پھینک کر دھماکا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گھر کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک سے بھتہ دینے کا مطالبہ ہوا تھا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرکر اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔