ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی منتقلی کا امکان بڑھ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ابوظہبی منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔
آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کے لیے میزبان تینوں اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سیریز ابوظہبی کے شیخ زید النہیان اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دی ہے جبکہ آپریشنل اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے سیریز ابوظہبی میں ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ مہمان انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ملتان، راوپنڈی اور کراچی میں شیڈول ہیں۔