کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج بازار میں 77 کروڑ شیئرز کے سودے 14.28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 467 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کے یم آئی 30 انڈیکس 317 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوا۔