وزیراعلیٰ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں ، فیصل کریم کنڈی

صوبے کے تمام لوگ کہتے ہیں کہ کس طرح کے بندے کو وزیراعلی بنا دیا گیا ہے ۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ کے پی پر برس پڑے کہا کہ جو شخص دوتہائی اکثریت کا ہو وہ اسمبلی کیوں نہیں آتا، وزیراعلیٰ کوچیلنج کرتا ہوں کہ وہ اعتمادکاووٹ لیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ہزارہ یونیورسٹی تقریب موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کابینہ میں روز وزرا تبدیل کرتے ہیں صوبے کے تمام لوگ کہتے ہیں کہ کس طرح کے بندے کو وزیراعلی بنا دیا گیا ہے جوشخص دوتہائی اکثریت کا ہو وہ اسمبلی کیوں نہیں آتا، وزیراعلیٰ کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ کا بھائی پیسے لے کر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرتا ہے، کلاس فور کی نوکری سے لیکر سیکرٹری لیول تک کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے پیسے لیتے ہیں، آج کرپشن کی وجہ سے اسمبلی کے اندر وزرا ایک دوسرے کے دست وگریبان ہیں وزیراعلی کا بھائی قرآن پر حلف لے کہ میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے پیسے نہیں لیتا۔ وزیراعلی مجھے 50 ارب تو کیا 50 کھرب کا بھی نوٹس بھیجے جب کرپشن ہوگی تو میں تو کہوں گا۔

گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ آج صوبے کے وزیر اعلی کو کبھی شراب کیس میں کبھی قتل اور 9 مئی میں طلب کیا جاتا ہے کیا صوبے کا وزیراعلی اس طرح ہوتا ہے ؟