ٹی 20 میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر

منگولیا نے سنگاپور کے خلاف 10 رنز پر آل آؤٹ ہوکر مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ملائشیا کے علاقے بانگی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا کی ٹیم 10 اوورز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سنگاپور کی جانب سے ہرشا بھردواج نے چار اوورز میں 3 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اکشے پوری نے 2 جبکہ راہول شیشدری اور رمیش کالی موٹھو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

سنگا پور نے 11 رنز کا آسان ہدف محض پانچ گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

منگولیا نے 10 رنز پر آؤٹ ہوکر آئل آف مین کا ریکارڈ برابر کیا جو ان اسپین کے خلاف میچ میں قائم ہوا تھا۔