ویرات کوہلی اورمیں مثالی والدین نہیں ہیں، انوشکا شرما کا اعتراف

حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے پیرنٹنگ کے ایک ایونٹ کے دوران، انوشکا شرما نے اعتراف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر، مشہور کرکٹر ویرات کوہلی، 'کامل والدین' ہونے سے بہت دور ہیں۔

اداکارہ نےکہا،"بچوں کے لیےکامل والدین بننے کا بہت دباؤ ہوتا ہے"اور اعتراف کیا، "ہم کامل والدین نہیں ہیں، ہم بھی شکایت کرتے ہیں، اور یہ بات بچوں کے سامنے قبول کرنا ضروری ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ ہم بھی غلطیاں کرتے ہیں۔"

انوشکا شرما نےوالدین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے مثال بن کر زندگی گزاریں تاکہ بچے اپنے ماحول سے اچھی چیزیں سیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا، "میری بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے اورمیں اسے فی الحال کچھ بھی سکھا نہیں سکتی۔صرف ہمارے طرزِ زندگی سے ہی وہ اچھی باتیں سیکھ پائے گی۔