خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
فائرنگ لکی مروت کے علاقے مستی خیل میں کی گئی۔
بنوں صدر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل عبدالرحمٰن چھٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں پاک فوج اور پولیس کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی، شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔