ترک صدر کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل کا مشورہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی کارروائیوں کو توسیع پسندانہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک اسلامک اسکولز ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ نے مصر اور شام کے ساتھ اتحاد تشکیل دینے پر بات چیت کی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اسرائیل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس کے خلاف اتحاد تشکیل دینا وقت کی بھی ضرورت ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حالیہ اقدامات کا مقصد اس طرح کے توسیع پسندانہ خطرات کے خلاف اتحاد ہے۔

ترک صدر نے اسرائیل کو لبنان اور شام کے لیے بھی خطرہ قرار دیا