شام، اسرائیلی حملوں میں 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

وسطی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

شام کی حکومتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ طرطوس اور حما گورنری سمیت دیگر علاقوں میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا،  حملوں میں زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں سے ہائی وے کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں۔