گورنر خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ کے چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کر دیا، اور اعتراض لگا کر سمری مسترد کردی۔

گورنر نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ کو پانچ سے زیادہ مشیر مقرر کرنے کی اجازت نہ ہونے کے باعث چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری نہیں دی۔

اس حوالے سے گورنر کا مؤقف ہے کہ کابینہ میں پانچ سے زیادہ مشیر نہیں ہوسکتے، کابینہ میں پہلے سے پانچ مشیر ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چھٹا مشیر مقرر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، اس لئے سمری منظور نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پانچ مشیروں میں بیرسٹرڈاکٹرسیف، زاہدچن ذیب، مشعال اعظم یوسفزئی، فخرجہان اورمزمل اسلم شامل ہیں۔