رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کےجمہوری عمل اورآئین کوآزادی دو۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملک کے جمہوری عمل پر کچھ لوگ حاوی ہیں اور مسلسل کوشش کر رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسےکا اپنا ایک ماحول تھا، علی امین گنڈا پور نے کہا اگرجلسےکی اجازت نہ دی گئی توبینڈ باجے کے ساتھ آئیں گے، علی امین گنڈا پورکا ہرگزمقصد خواتین کی تضحیک کرنا نہیں تھا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جودل آزاری ہوئی ہم معذرت کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں خدارا پاکستان کوآزاد کردو، وہ طبقہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کےمالک وہ ہیں، دھونس، ڈرا کر آئینی ترمیم کرنےسےیہ نظام نہیں چلےگا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کےباہر انتہائی شرمناک واقعہ ہوا، کل پارلیمان کےتقدس کو پامال کیا گیا، ہم آج بھی کہہ رہےہیں نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےلائی جائیں،جھوٹ چھپانےکےلیےآئینی نظام پرحملےکیےجارہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائےکونسا ایسا جلسہ ہوتا ہےجسےچٹکی بجا کرختم کردیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ایم این ایزکی گرفتاریوں کی آڑ میں آپ کا مقصد کچھ اور ہے، آج ہم بنگلادیش، نیپال سے پیچھےکیوں ہیں؟۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کے ذریعے ہی عوام کو حقوق دلوا سکتے ہیں، ماضی میں ہرآوازکودبانےکی کوشش کی گئی۔