چین کے وزیراعظم لی کیانگ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
چینی وزیراعظم سعودیہ-چین مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر اعظم سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
چینی وزیراعظم کے سعودی عرب اور امارات کے دورے میں توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔