بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا

بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو 6 ماہ بعد رہائی قید سے رہائی ملنے کی امید ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ اروند کجریوال لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر نہ ہی اپنے دفتر جاسکتے ہیں اور نہ کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کی گئی۔

البتہ اپریل میں ہونے والے بھارتی الیکشن کے دوران عدالت نے انہیں انتخابی مہم چلانے کے لیے کچھ دن کے لیے رہائی دی تھی۔