پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کیا گیا جس ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم ہوتے ہی ایس ایس پی ٹریفک نے رپورٹ طلب کر لی۔
وائرل فوٹیج میں ٹریفک اہلکاروں کو شہریوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ٹریفک پولیس اہلکار 2 شہریوں کو پولیس وین میں لے جا رہے ہیں اور اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار وین میں موجود شہریوں کو مسلسل لاتیں مار رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے مطابق رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا، رکشے میں بیٹھی سواریوں نے ڈرائیور سے چالان لے کر پھاڑا تھا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سواریوں نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ مل کر اہلکاروں سے رائفل چھیننے کی کوشش بھی کی جبکہ وہ فرار ہونے کی کوشش بھی کر رہے تھے، کار سرکار میں مداخلت پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔