جان باس نے پاکستان میں اقتصادی، سلامتی امور پر بات کی، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے.

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ جان بس نے دورہ پاکستان کے دوران علاقائی استحکام اوراقتصادی امور پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آباد کاری میں مدد پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا‘۔ علاوہ ازیں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔