علی امین گنڈاپور کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان، ذرائع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا جس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جلسے کےلیے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کردیں گے۔