جشن میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی بس کو حادثہ، 26 بچے جاں بحق

شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا میں جشن میلاد النبی کی تقریب میں بچوں کو لے کر جانے والی بس کا حادثہ پیش آیا گیا جس کے نتیجے میں 25 بچے جاں بحق ہوگئے۔

یروڈ سیفٹی ایجنسی ایف آر ایس سی کے مقامی دفتر کے سربراہ کبیرو نادابو نے بتایا کہ حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

واقعہ میں بچوں اور منتظمین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “بس میں 63 بچے سوار تھے اور ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں 15 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 48 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں سے 10 جانبر نہ ہوسکے جس سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 25 ہو گئی۔

ندابو نے بتایا کہ یہ بچے کواندارے گاؤں سے تھے اور جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سالانہ تقریبات کے لیے قریبی قصبے سمیناکا جا رہے تھے۔