دیر بالا کے علاقے پناکوٹ کے مقام پر چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سوزوکی میں سبزیاں چترال لے جائی جا رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔
دوسری جانب، دیر بالا میں ہی نہاگ درہ سندرئی میں نامعلوم افراد نے رات کے وقت گاڑیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔