امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی ہے۔افضل کو او سی یو ماڈل ٹاؤن یونٹ نے قصور کے قریب سے گرفتارکیا۔ جاوید بٹ کی گھر سے جائے وقوعہ تک ریکی افضل نے کی۔ جاوید بٹ کے قتل کے بعد افضل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس جاوید بٹ کے قتل میں ملوث عارف نامی ملزم کو بھی تلاش کررہی ہے۔
پولیس نے دو روز قبل طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ا سی ملزم نے جاوید بٹ پر فائرنگ کی تھی۔