لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے اوباش طالب علموں کی بدترین ریگنگ کا واقعہ سامنے آگیا۔
نئےطالب علم عبدالرحمن کے ساتھ ریگنگ کی گئی ، زید شاہ ،شہریار،معاز،ارحم ، عاشر خان اور 5 نامعلوم افراد نے نجی کالج کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے5 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں درج کرلیا۔
متاثرہ طالب علم کے بھائی کے مطابقملزمان نےمیرے بھائی کےبال کاٹتےہوئے پستول کےبٹ کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ نےجیب سے 14 ہزار نقدی اور موبائل فون بھی جیب سےنکال لیا ہے۔