گلوکار چارلی پوتھ نے بچپن کی دوست سے شادی کرلی

معروف امریکی گلوکار چارلی پوتھ نے اپنی بچپن کی دوست بروک سانسون سے شادی کرلی۔

 

گلوکار چارلی پوتھ  نےشادی کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔گلوکار نے ایک سال بعد اپنی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی منگیتر بروک سانسون کے ساتھ اپنے خاندانی گھر میں ایک خوبصورت تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

 

چارلی پوتھ نے اپنی پوسٹ میں بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےلکھاکہ، "میں تم سے محبت کرتا ہوں بروک، ہمیشہ تم سے محبت کرتا رہا ہوں، تمہارے ساتھ میں اپنی بہترین شکل میں ہوں۔" انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

 

انہوں نے مزید کہا، "میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس زندگی میں ہر دن تم سے محبت کروں گا، اور جب ہم اگلی زندگی میں منتقل ہوں گے تو اور بھی زیادہ۔"