پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پشاور بی آر ٹی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی گرفتاری مرکزی ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور پولیس کانسٹیبل ولی کا بھائی بھی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پولیس اہلکار اور ان کے بھائی کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا، ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ . پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اہم گرفتاری سے مکمل نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہو سکیں گی۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے مطلوب دہشت گرد کو چار روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا۔