پنجاب میں سوشل میڈیا پر دوستی کرکے اسکول کے طلبا سے بدفعلی کا گینگ بے نقاب

پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس نے ایک 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا کیا ہے جو کم عمر طلبا کے ساتھ بدفعلی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اسکول کے بچوں سے دوستی کرتے تھے اور پھر انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر ’گن پوائنٹ‘ پر ریپ کرتے تھے۔

پولیس نے پانچ رکنی گینگ سے یوایس بی اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلبا کے ساتھ بدفعلی اور ان کی ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔