مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد یقینی بنائیں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جیلوں اور تھانوں کا خوف نہیں، لگتا ہے رانا ثنا اللّٰہ، عطا تارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نے خبر نہیں دی کہ علی امین نے اٹک کراس کیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے پی نے جعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء کو پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کے لیے بٹھایا گیا ہے۔