کراچی: سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو مواچھ گوٹھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اخلاق نے موٹرسائیکل سے اتر کر ٹریفک اہلکار کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، ہاتھا پائی کے دوران موٹرسائیکل پر موجود ملزم حسین نے فائرنگ کردی جس سے ٹریفک اہلکار اور ایک شہری شدید زخمی ہوئے اور دونوں دوران علاج دم توڑ گئے۔