خیبرپختونخوا اسمبلی میں ضلع کرم میں دو متحارب گروپوں کے مابین جھڑپوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور قیام امن کےلئے حکومتی اقدامات کو مایوس کن قراردیاگیا۔پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں کم عمرترین آزاد رکن علی ہادی نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ،حکومت جرگے جرگے کررہی ہے جسکاکوئی حل ہی نہیں نکل رہا، کرم میں کچھ دنوں پہلے دوسوسے زائد افرادزخمی اورپچاس کے قریب شہیدہوئے یہ غم ابھی کم نہیں ہواتھاکہ ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہوچکے ہیں حکومت جرگے جرگے کررہی ہے جسکاکوئی حل ہی نہیں نکل رہا یہ سب عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے سواکچھ نہیں حکومت کو سنجیدگی کےساتھ اقدامات اٹھانے چاہئے ہم عوام کے حقوق کی پاسداری ہرصورت کرینگے۔