ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، دھماکہ ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی گاڑی کے قریب ہوا، ایس پی صدر سرکل خالد عثمان، گن مین اور ڈرائیور محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔