وفاقی حکومت نے اضافی اخراجات کے لیے ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی لگادی۔
وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنڈز کے علاوہ اضافی فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ نے اضافی فنڈز اور ان کی منتقلی کی نئی حکمت عملی بھی جاری کردی جس کا اطلاق رواں مالی سال کے لیے ہوگا۔
قدرتی آفات کی صورت میں وزارت خزانہ کو اضافی فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔