دو دن کی کمی کے بعد سونا پھر چمک اٹھا

کراچی میں سونے کی قیمت میں دو دن کی کمی کے بعد آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے اضافہ ہوا، اور اب یہ 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 3177 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔