شہر لاہور میں کم سن بچیوں کی عصمت دری کا سلسلہ نہ رک سکا،12 سالہ مسکین بچی کو جنسی درندگی کا نشانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں 12 سالہ مسکین بچی فضا کو اس کے کزن شعیب نےجنسی درندگی کا نشانہ بنایا،نشتر کالونی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی فیصل آباد کی رہائشی ہے، جسکی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے،متاثرہ بچی اپنی پھوپھو کے گھر آئی تھی، گھر میں بچی کو اکیلے پا کر ملزم نے جنسی درندگی کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلا کر بچی سے زیادتی کی، ہمسائی خاتون نے دیکھ لیا شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔