پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےبطخوں اور مرغابی کے شکار پر پابندی عائد کردی

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےبطخوں اورمرغابی کےشکارپرپابندی عائد کردی۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق بطخوں اور مرغابی کےشکار پر نومبر 2024 تک پابندی ہو گی،اس کے علاوہ بطخوں اور مرغابی کی ترسیل اور کاروبار پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ یہ بطخوں اور مرغابی کی ہجرت کا سیزن شروع ہوتا ہے،ان پرندوں کے تحفظ اور ان کی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نےپابندی عائد کی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔