جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کا بیان ملک کیلئے ٹھیک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بچپنے اور ناتجربے کاری کا اظہار ہے، وزیراعلیٰ کا لب و لہجہ بچپنے کے سواکچھ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرسکتا جو دو صوبوں یا کسی صوبے کو ریاست سے لڑائے۔