وفاقی وزیرسیفران امیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےپاس صوبےکےعوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں۔
سوات میں پارٹی ورکرزسےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسیفران امیرمقام کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، خیبرپختونخوا میں نئے نئے کرپشن سکینڈل سامنےآرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس صوبے کے عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں،صوبے میں تعلیم کے شعبے کی حالت بھی ابتر ہے، خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سےاختیارات صوبوں کو دیئے گئے، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار میں حصے پر وزرا آپس میں لڑ رہے ہیں، صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات موجود نہیں ہے۔