اسرائیل پر حملے کے بعد کی گئی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹ کردی۔

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 400 سے بیلسٹک میزائل داغے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔

میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل پر حملے کے بعد کی گئی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل

اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی۔ خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس پر ’نصر منَ اللہ و فتح قريب‘ درج ہے۔

اس ٹوئٹ کو چند منٹ میں سیکڑوں بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔