اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، مزید 25 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 51 فلسطینی شہید، 82 زخمی ہوئے۔

خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 689 ہوگئی، 96 ہزار 625 زخمی ہو چکے ہیں، وسطی غزہ میں صیہونی حملوں میں 25 کے قریب فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی گولہ باری میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج نے پیرا میڈیکس اور سول ڈیفنس کے ارکان کو بمباری کی جگہ پر جانے سے روک دیا۔