برطانیہ نے لبنان کی صورتحال کے تناظر میں دبئی سمیت متحدہ امارات جانے والوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
لندن فارن آفس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتے حالات خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ تعطیلات پر عرب امارات گئے برطانوی شہری حالات اور فارن آفس کی ٹریول ایڈوائزری پر نظر رکھیں۔
برطانوی فارن آفس کی ہدایات میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل لبنان کشیدگی تیزی سے پھیل کر خطے کے امن کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی تعطیلات کےلیے برطانوی عوام کے پسندیدہ مقامات میں شامل ہے، جنہیں تعطیلات کے دوران محتاط رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن فارن آفس نے مصر، تیونس، عمان، کویت اور قطر جانے والے برطانوی شہریوں کےلیے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے۔