ٹانک، جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان منتقلی کا فیصلہ

پشاور ہائی کورٹ نے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال پر عدالتوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ججز کو ڈی آئی خان میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امن و امان بہتر ہونے تک ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان میں کام کریں گی۔

جوڈیشل افسران اور عدالتی عملے کی حفاظت کے لیے عدالتوں کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور تمام ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔