خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جارہا ہے یا نہیں؟ گورنر نے واضح کردیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، وہ پہلے بھی ایک فلمی سین کی طرح سات گھنٹے غائب تھے، وہ ایک انتہائی ایک غیر ذمہ دار وزیراعلی ہیں، گنڈاپور اپنی جماعت کو بھی نہیں بتارہے وہ کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوب، سوات اور پارہ چنار میں آگ لگی ہوئی ہے، اس وقت کچھ اضلاع نوگو ایراز بنے ہوئے ہیں، لیکن انہیں بس جلسے جلوس کا شوق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صوبے کی اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہم لوگوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتے، ہمارے صوبے میں کہاں پر امن ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ گورنر راج لگا رہے ہیں، میں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔