وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے  پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے حلف کیخلاف ورزی کی۔ علی امین گنڈا پور نے لشکرکے ساتھ وفاقی حکومت پرچڑھائی کی، جو تشویش ناک ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے حلف کیخلاف ورزی کی، آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیاجائے۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے منصب پرفائز سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے۔ درخواست میں وزیر اعلی کو کام سے روکنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی کی گئی۔