اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متلعق طے شدہ دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے پینٹاگون نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو پہلے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کرنا چاہتے تھے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات ہونے تک وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو امریکا جانے سے روک دیا۔
پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ہمیں ابھی اطلاع ملی تھی کہ وزیردفاع گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا ہے۔
اسرائیل میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گیلنٹ نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا امریکی دورہ ایران کے حوالے سے ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا لیکن روانگی سے چند گھنٹے قبل، نیتن یاہو نے بائیڈن کے ساتھ کال اور ایران پر جوابی حملے کی منظوری کی شرط رکھ دی جس کی وجہ سے گیلنٹ کا دورہ امریکا منسوخ ہوا۔